نئی دہلی (یواین آئی) دہلی پولیس نے فلم پروڈیوسر لینا منی میکلن کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ فلم پروڈیوسر نے ایک دستاویزی فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا،جس میں دیوی کالی کو تمباکو نوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔لینا نے اپنی دستاویزی فلم کالی کا ایک پوسٹر شیئر کیا،جس میں پیچھے ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کا جھنڈا بھی دکھ رہا ہے۔ دہلی پولیس نے کہاکہ ایک پوسٹر کے سلسلے میں دہلی پولیس کو شکایت ملی ہے۔ ابتدائی معلومات میں آئی پی سی کی دفعہ 153اے /295 اے کے تحت جرم کیا گیا ہے ،جس کے لئے اسپیشل سیل میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ لینا کو لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لئے تنقید کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS