نئی دہلی(یو این آئی) سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج این وی رمنا اگلے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ہوں گے ۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے جو 23اپریل کو ریٹائر ہورہے ہیں، نے جسٹس رمنا کے نام کی سفارش کی ہے۔ جسٹس رمنا نے سائنس اور قانون میں گریجویشن کے بعد 10فروری 1983سے قانون کے پیشے سے آغاز کیا۔ اپنی وکالت کے کریئر کے دوران انہوں نے نہ صرف آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں، بلکہ مرکزی انتظامیہ ٹریبونل (سی اے ٹی) اور سپریم کورٹ میں بھی پریکٹس کی۔ 27جون 2000کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر ہونے کے بعد انہیں 13مارچ سے 20مئی 2013 تک اسی ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں ترقی دے کر 2ستمبر 2013کو دہلی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیاگیا۔ 17فروری 2014کو انہیں اعلیٰ عدالت میں ترقی دی گئی۔جسٹس رمنا 26اگست 2022 کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس سمیت 34منظور شدہ ججز ہیں اور فی الوقت سپریم کورٹ میں 29ججز ہیں۔
این وی رمناہوں گے ملک کے اگلے چیف جسٹس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS