ریا چکرورتی اور شیوک کی عدالتی تحویل میں 6 اکتوبر تک توسیع

    0

    ممبئی: ممبئی میں این ڈی پی ایس کی ایک خصوصی عدالت نے ،بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شیوک کی عدالتی تحویل میں 6 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ ان کی 14 دن کی عدالتی تحویل آج ختم ہوگئی۔ توقع کی جارہی ہے کہ منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی)بعد میں خصوصی عدالت سے شوک چکورتی کے لئے ایک دن کی تحویل طلب کرے گا۔
    واضح رہے کہ  اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر منشیات کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ان دونوں بہن بھائی کی جوڑی کو کئی دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
    دریں اثناء ،ریا کے وکیل ستیش مانے شندے نے کہا کہ ریا چکرورتی اور شیوک نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔جس کی 23 ستمبر کو جسٹس ایس وی کوتوال کے روبرو سماعت ہوگی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS