جج کا ٹرانسفر، دہلی پولیس کی تحقیقات کو’غیر سنجیدہ‘کہنے کی سزا تو نہیں؟

0
Image: YouTube

نئی دہلی: دہلی فسادات کے معاملے میں دہلی پولیس کی تحقیقات کو’غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز‘کہنے والے جج کو بدھ کو دوسری عدالت میں منتقل کر دیا گیا۔ جج نے دہلی پولیس پر تنقید کے دوران یہ بھی ریمارکس دیے تھے کہ مناسب تحقیقات نہ کرنے سے جمہوریت کے محافظوں کو نقصان پہنچے گا۔ ایڈیشنل سیشن جج (اے ایس جے) ونود یادو یہاں کی کڑ کڑ ڈوما ڈسٹرکٹ کورٹ میں فساد سے متعلق کئی مقدمات کی سماعت کر رہے تھے۔ انہیں راؤس ایونیو عدالت میں خصوصی جج (پی سی لا) (سی بی آئی) کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وہ جج وریندر بھٹ کی جگہ لیں گے،جو اب اس عدالت میں اے ایس جے کا عہدہ سنبھالیں گے۔

سپریم کورٹ کالجیم نے ہائی کورٹ کے ججوں کے لیے سفارش مرکز کو بھیجی۔ہائی کورٹ کے 17 ججوں کا تبادلہ بھی کیا۔
تبادلہ شدہ ججوں کے ناموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے ایک عوامی نوٹس میں کہا کہ معزز چیف جسٹس اور اس عدالت کے معزز ججوں نے دہلی ہائی جوڈیشل سروس میں درج ذیل پوسٹنگ/ٹرانسفر کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS