میکسیکو سٹی:(یو این آئی/ اسپوتنک) میکسیکو کے نیوز پورٹل فیوینٹس فیڈیگناس کے بانی لوئس اینریک رامریز کی لاش مغربی ریاست سینالووا کے شہر کلیاکن کے مضافات میں مشتبہ حالت میں ملی ہے۔ ریاست کی اٹارنی جنرل سارہ کوئنونیز نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا، “بدقسمتی سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ صحافی لوئس اینریک رامیریز راموس کی لاش ایل رانچیٹو ہائی وے پر ایک کچی سڑک پر ملی۔ ہم ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور معاملے کی تحقیقات کا عزم کرتے ہیں۔” رامیرز 2022 میں میکسیکو میں قتل ہونے والے نویں صحافی ہیں۔
آزادی اظہار کے خلاف جرائم کے لیے میکسیکو کے خصوصی پراسیکیوٹر کے دفتر نے گزشتہ پانچ برسوں میں میڈیا کے 1140 سے زیادہ جرائم کھولے ہیں، جن میں سے صرف 10 کو سزا سنائی گئی ہے۔ استثنیٰ کی شرح 99 فیصد سے زیادہ ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم آرٹیکلو 19 کے مطابق 2021 میں میکسیکو میں سات صحافیوں کو قتل کیا گیا جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں گزشتہ تین برسوں میں لگ بھگ 33 صحافی مارے جا چکے ہیں۔
رواں سال میکسیکو میں نویں صحافی لوئس اینریک رامریز کا قتل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS