جو بائیڈن نے ویزا پابندی سے متعلق ٹرمپ کے حکم کو منسوخ کردیا

0
Image:thehindu

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے وبا کے دوران بعض ویزوں پرعائد پابندی کے حکم کو رد کردیا۔
امریکی صدر کے دفتر سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا ’’یہ فیصلہ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھا،اس کے برعکس ،یہ امریکی عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا فیصلہ تھا۔ اس سے امریکی شہریوں اور جائز مقامی رہائشیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملنے اور امریکی کاروبار کو نقصان پہنچایا‘‘۔
خیال رہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون 2020 میں یہ پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی بھاری بے روزگاری کے درمیان امریکی ملازمین کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔ ان پابندیوں کے تحت غیر مہاجر ورک ویزوں کی کچھ اقسام کو امریکی معیشت کی بحالی کی کوششوں میں معطل کردیا گیا تھا۔ اس فہرست میں ہائی ٹیک صنعتوں میں کام کرنے کے لئے ایچ -1بی ویزا اور کم ہنرمند کارکنوں،ٹرینیوں،اساتذہ اور کمپنی کے لئے منتقلی کے ویزے شامل ہیں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جو بائیڈن نے متعدد پابندیوں کو کم کیا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی’زیرو ٹالرینس‘امیگریشن پالیسی کا حصہ تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS