آربی آئی کے سابق گورنر اداکارہ کی حمایت میں

0

نئی دہلی: جے این یو طلباء پر کیے گئے حملے کے خلاف لوگوں کے رد عمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن نے دیپیکا پادکون کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے کہ ایک اداکارہ اپنی فلم کو جوکھم مین ڈال کر جے این یو طلبا سے ملاقات کرتی ہے اور اپنا احتجاج درج کراتی ہے۔ انہوں نے ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ سچ اور انصاف صرف بولنے کی چیز نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے قربانی بھی دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج مختلف طبقات کے نوجوان متحد ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔ ہندو مسلم دونوں ایک ساتھ ترنگا لیکر چل رہے ہیں۔ انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ آئین سب سے اوپر ہے، اس سے اوپر کوئی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS