جے این یو کے طلباء کا 27 نومبر کو ملک بھر میں احتجاج

0

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی کے طلباء کا احتجاج مستقل جاری ہے۔ جے این یو کے طلباء ہاسٹل فیس میں اضافہ اور ڈریس کوڈ نفاذ کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر بھی گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ جے این یو کا یہ احتجاج کنوکیشن والے دن سے ہی جاری ہے۔ جس کے بعد طلباء پر لاٹھی چارج ہونے سے لیکر ایف آئی آر بھی درج کیا جاچکا ہے۔
اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود بھی طلباء نے ہمت نہیں ہاری ہے اور طلباء کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ تعلیم سستی کی جائے۔
جے این یو کے طلباء 27 نومبر 2019 کو بھی احتجاج کرنے والے ہیں۔ اور یہ احتجاجی مظاہرہ پورے ملک میں ہونے والا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS