جموں وکشمیر : کورونا وائرس کی تعداد 245 ہوئی،21 نئے کیسز

    0

    سری نگر: جموں وکشمیر میں اتوار کو کورونا وائرس کے 21 نئے مثبت کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ اس یونین ٹریٹری میں اب تک سامنے آنے والے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 245 ہوگئی ہے۔ 21 نئے کیسز میں سے وادی کشمیر کے 17 اور جموں کے 4 کیسز شامل ہیں۔
    حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا: 'جموں وکشمیر میں آج کووڈ 19 کے 21 نئے کیسز سامنے آئے۔ 17 صوبہ کشمیر اور 4 صوبہ جموں
    کے ہیں۔ مصدقہ کیسز کی تعداد 245 ہوگئی ہے'۔
    وادی کشمیر میں اتوار کو مسلسل 25 ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن جاری رہا جس کے باعث سری نگر سے لے کر دیگر ضلع وتحصیل صدر مقامات میں تمام تر معمولات
    زندگی ٹھپ رہے اور ہر طرف خوف وخاموشی کا ماحول طاری رہا۔
    وادی کے دیگر جملہ ضلع وتحصیل صدر مقامات سے بھی اسی نوعیت کی اطلاعات ہیں لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں اور انتظامیہ بھی سماجی دوری کو یقینی بنانے
    کے لئے لوگوں کو متواتر ہدایات بھی دے رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔ بعض علاقوں میں لوگوں نے کورونا
    وائرس سے بچنے کے لئے اپنے علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند کردی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS