جھارکھنڈمیں 25روپے سستا ملے گا پٹرولlراشن کارڈ ہولڈروں کو ہو گا فائدہ

0

رانچی ( یو این آئی ) : جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہاکہ پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، اس سے غریب اور متوسط طبقہ کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ اس لئے حکومت ریاستی سطح سے 2پہیہ گاڑیوں کے پٹرول پر فی لیٹر 25روپے کی راحت دے گی ۔ اس کا فائدہ 26 جنوری 2022 سے ملنا شروع ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی حکومت کے دوسری سالگرہ پر دار الحکومت رانچی کے مورہا بادی میدان میں منعقد اہم سرکاری


تقریب کو خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ مسٹر سورین کے بڑے اعلان کے بعد ریاست کے ویسے غریب لوگوں کو فائدہ ملے گا، جو راشن کارڈ ہولڈر ہیں ۔ ویسے راشن کارڈ ہولڈر جن کے پاس بائک یا اسکوٹی ہے ، لیکن پٹرول نہیں بھرا پارہے ہیں انہیں 25 روپے فی لیٹر کی چھوٹ ملے گی ۔ ایک غریب کنبہ کو ہر ماہ 10 لیٹر پٹرول لینے میں چھوٹ ملے گی ۔ اس طرح سے 250 روپے ماہانہ ہر غریب کنبہ کے بینک کھاتے میں رقم ٹرانسفر کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت اسٹوڈنٹس کو اسٹوڈنٹس کریڈیٹ کارڈ بھی دستیاب کرائے گی ، تاکہ ہونہار طلبائکو پڑھائی کرنے میں پریشانی نہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی کمیونیٹی کے بچوں کو بینک انتظامیہ لون فراہم نہیں کر رہے ہیں ، اس سلسلے میں حکومت سنجیدہ ہے ، آنے والے دنوں میں اس مسئلے کا حل نکالاجائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ محصولات بڑھانے کیلئے حکومت نے معدنیات ڈھونے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصولنے کا فیصلہ لیاہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS