جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں11بجے تک 26 فیصد ووٹنگ 

0

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے تیسرے دور میں زیادہ ترغیر قبائلی شہری علاقوں کی 17سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ حفاظتی انتظام سخت اور پر امن طریقے سے جعمرات صبح 7بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔سب سے پہلے ووٹ ڈالنے والے سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہاے اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے امیدوار مہووا ماجھی شامل تھے۔
اس مرحلے میں، 56 لاکھ سے زیادہ ووٹرز، 309 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پرامن ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے ان نشستوں پر انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں کرلی ہیں اور قریب چالیس ہزار انتخابی عملے کو ووٹنگ کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ چیف انتخابی افسر نے بتایا کہ ان 17 نشستوں کے لئے کل 7016 پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں۔ ان پولنگ اسٹیشنوں پر کل 56،18،267 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان ووٹرز میں 2937976 مرد ، 2680205 خواتین ، 86 تیسری صنف اور 144153 نئے ووٹرز (18-19 سال) ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں 80 سال سے زیادہ عمر کے 53 ، 516 اور 63754 معذور ووٹرز ہیں۔
الیکنش کمیشن آفسر نے کمار چوبے نے بتایا کہ 17سیٹوں پر 9بجے تک 13.05فیصد ووٹنگ ہوئی ۔کوڈرما میں 10.20، برکٹھہ میں 15.90 ، برہی میں 13.08 ، بڑکاگاؤں میں 13.70 ، رام گڑھ میں 17.03 ، مانڈو میں 14.20 ، ہازاری باغ 10.27 سمریا میں 13.77 ، دھنوار میں 7.57 ، گومیا میں 13.02 ،  بیرمو میں 12.75 ، ایچاگڑھ میں 14.11 ، سلی میں 16.35 ، کھجری میں  16.25 فیصد ، رانچی میں 10.64 فیصد ، ہٹیہ میں 11.40 فیصد اور کانکے میں 13.60 فیصد ووٹننگ رہی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS