نئی دہلی(یو این آئی): زبردست مالی بحران کی وجہ سے دیوالیہ ہوچکی جیٹ ایئر ویز اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں اندرون ملک پرواز کرنے کی تیاری کررہی ہے۔مالی طور سے دیوالیہ اعلان ہوچکی جیٹ ائرویز کے لئے کامیابی کے ساتھ بولی لگانے والے جالان کال راک کنسورٹیم نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں جیٹ ائر ویز کو بحال کرنے کے لیے تیاری میں ہے۔ پہلے گھریلو سروس شروع کی جائے گی اور اس کے بعد مختصر فاصلے کی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دو سال سے زیادہ عرصے سے اڑان نہیں بھرنے والی اس ائرلائن میں موجودہ ائرآپریٹر سرٹیفیکیٹ کو پھر سے توثیق کا عمل جاری ہے۔اس کے ساتھ ہی سلاٹ الاٹمنٹ کے لئے متعلقہ حکام اور ائیرپورٹ کوآرڈینیٹرز کے سساتھ کام کررہا ہے۔ ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ہی رات کے وقت پارکنگ کی بھی ضرورت ہوگی۔
کنسورٹیم کے سینئر اراکین اور جیٹ ایئر ویز 2.0 آپریشن ٹیم ، جس کی قیادت قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اکاؤنٹیبل منیجر کیپٹن سدھیر گوڑ نے کی ، گزشتہ مہینہ کئی بڑے ہوائی اڈوں کا دورہ کیا تھا۔جالان کال راک کنسورٹیم کے لیڈ ممبر اور جیٹ ایئر ویز کے مجوزہ غیر ایگزیکٹو چیئرمین مراری لال جالان نے بتایا کہ این سی ایل ٹی سے جون 2021 میں منظوری حاصل کی گئی تھی اور تب سے ان کی ٹیم تمام متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر دوبارہ پرواز کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ جیٹ ایئرویز 2.0 اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں گھریلو آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے بعد تیسری اور چوتھی سہ ماہی تک مختصر دورانیے کی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
جیٹ ائر ویز اگلے سال کے اوائل میں اڑان بھرنے کے لیے تیار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS