اقلیتی طلبہ: نیشنل اسکالر شپ کے لیے آن لائن درخواست کا اعلان

    0
    Image: The Indian Express

    لکھنؤ:(یواین آئی)وزارت اقلیتی امور حکومت ہند کے ذریعہ نیشنل اسکا لر شپ کے لیے آن لائن درخواستوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے نئے طلبہ کے لئے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15نو مبر جبکہ تجدید کاری وظیفہ کی آخری تاریخ 30نو مبر 2021 ہے ۔ خواہشمند طلبہ نیشنل اسکالر شپ پورٹل پر چلائی جا رہی وظیفہ اسکیم کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔محکمہ اقلیتی بہبود اتر پر دیش سے مو صول اطلاع کے مطابق 2021-22کے لیے 3 وظیفہ اسکیم اقلیتی طبقہ کے لیے چلائی جا رہی ہے ۔ پری میٹرک15نو مبر 2021تک اور پوسٹ میٹرک اور میٹرک کم مینس ذرائع مقررہ وظیفہ کے تحت طلبہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ طلبہ کے ذریعہ نیا وظیفہ ( پہلی با ر درخواست ) نیز تجدید کا ری وظیفہ ( وہ درخواست جس نے 2020-21کے دوران وظیفہ حا صل کیا ) کے لیے آن لائن درخواست 30نومبر 2021تک کر سکتے ہیں ۔
    درخواست فارم کے لئے امیدوار کا اقلیتی سماج( جین ، سکھ ، پا رسی ، مسلم ، عیسائی ) سے تعلق ہو، وہ ہندوستان میں سرکاری یا نجی یونیورسٹیوں، اداروں ،اسکولوں ،کالجوں میں تعلیم حا صل کر رہا ہو ، تعلیم کی مدت کم سے کم ایک برس ہو نیز درخو است دہندہ نے گزشتہ برس بو رڈ کے امتحان میں 50فیصد نمبر حا صل کیے ہوں ، ایسے طلبہ کو ہی اقلیتی وظیفہ کے لیے اہل مانا جائے گا۔
    ڈائر کٹر اقلیتی بہبود سی اندو متی نے درخواست دہندگان کو ہدایت دی ہے کہ قومی وظیفہ پورٹل ویب سائٹ www.scholarships.gov.in یا موبائل ایپ National Scholarship (NSP) پر وظیفہ اسکیم میں سے کسی ایک کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔ آن لائن درخواست دینے کے لیے ہدایات قومی وظیفہ پورٹل کے ہوم پیج پر بھی مہیا کرائے گئے ہیں۔
    ڈائر کٹر نے درخواست دہندگان کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ طلبہ صرف وہی بینک کھاتا اور تفصیلات پورٹل پر دیں جو فعال ہو یا بینک کی ہدایتوں کے مطابق ہو جس سے وظیفہ کی ادائیگی میںکوئی پریشانی نہ ہو۔سبھی یونیورسٹیوں اداروں اسکولوں کالجوں، جہاں اقلیتی طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہوں ، ایسے ادارے کو قومی وظیفہ پو رٹل پر خود رجسٹریشن کرانا ضروری ہے ۔
    اس ضمن میں مرکزی وزارت اقلیتی امور کی ویب سائٹ www.minorityaffairs.gov.inیا ٹول فری نمبر 1800-11-2001کے توسط سے یا اقلیتی بہبود ڈائر کٹریٹ اتر پر دیش لکھنو ¿ کو دفتر سے تفصیلی معلومات حا صل کرسکتے ہیں ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS