جےای ای میں امتحان لیک کیس کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے کرائی جائے:کانگریس

0

نئی دہلی،(یواین آئی)جےای ای امتحان میں پیپر لیک ہونے کے معاملے کوانتہائی سنگین قراردیتے ہوئے کانگریس نے اسے ملک کے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کانام دیااورکہا کہ یہ ایک بڑاگھپلہ ہےاورپورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کےجج کی سربراہی میں کمیٹی بناکرانکوائری کرائی جائے۔کانگریس ترجمان گورو بالو،الکالامبااورپارٹی کے طلبہ ونگ این ایس یوآئی کے صدرنیرج کندن نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ(بی جے پی) کی حکومت نے ہرمسابقتی امتحان کوگھوٹالوں کا گڑھ بنا دیا ہےاورجے ای ای میں کی طرح بڑے امتحانات میں لاکھوں روپے دے کر پیپر لیک ہورہے ہیں۔انہوں نےبتایا کہ اب ہربڑے امتحان کے پرچے لیک ہورہے ہیں اورپیپر لاکھوں روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔اس طرح (بی جے پی)’بیچتے جاؤ پیپر’والی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں بڑے امتحانات کی ذمہ داری اس حکومت میں 2017 میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو دی تھی لیکن یہ ایجنسی ناقابل اعتماد بن کرمنظر عام پرآئی ہے۔ہرسال اس کے امتحانات میں پیپرلیک ہوتاہےاورایجنسی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی عام بات نہیں ہے کہ ملک کے سب سے معتبر داخلہ امتحان کے پرچے لیک ہو رہے ہیں۔ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیےاور وزیراعظم کو باہرآکرنوجوانوں کواعتمادمیں لیناچاہیے کہ وہ اس کے ذمہ دارہیں اورآئندہ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS