جے ڈی یو نے نیشنل کمیٹی میں کے سی تیاگی کے نام کی عدم موجودگی پر وضاحت کی

0

نئی دہلی، جنتا دل (یونائیٹڈ) نے بدھ کو پارٹی کی نو تشکیل شدہ نیشنل کمیٹی میں پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی کے نام کی عدم موجودگی کی وجہ سے میڈیا میں کی جا رہی قیاس آرائیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر تیاگی پارٹی کے مضبوط ستون ہیں ۔ ان کی درخواست کی بنیاد پر ہی ان کا نام کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
جے ڈی (یو) کے قومی جنرل سکریٹری اور بہار قانون ساز کونسل کے رکن آفاق احمد خان نے بدھ کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا “ہمارے سینئر پارٹی لیڈر مسٹر کے سی تیاگی کو تنظیمی ذمہ داری سے نو تشکیل شدہ قومی عہدیداروں کی فہرست سے باہر کرنے کے بارے میں میڈیا غلط پیغام پھیلا رہا ہے۔ ‘‘,
بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 دسمبر 2022 کو جے ڈی (یو) کی قومی کونسل کی آخری میٹنگ کے بعد مسٹر تیاگی نے پارٹی کے سپریم لیڈر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے انہیں تنظیمی ذمہ داری سے سبکدوش کرنے کی درخواست کی تھی۔
مسٹر خان نے بیان میں کہا “ان کی (مسٹر تیاگی کی) بار بار درخواست پر، پارٹی نے انہیں تنظیمی ذمہ داری سے الگ کرنے پر اتفاق کیا۔ وہ ہمارے سپریم لیڈر نتیش کمار جی کے ساتھ پارٹی کا مضبوط ستون بنے رہیں گے۔ ,
آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بہار میں حکمراں جماعت جے ڈی (یو) نے کل ایک قومی کمیٹی اور اس کی بہار یونٹ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے، جس میں مسٹر تیاگی کا نام نئے عہدیداروں میں شامل نہیں ہے جبکہ مسٹر تیاگی سابق ایگزیکٹو کمیٹی میں جنرل سکریٹری تھے۔
پارٹی کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کی طرف سے تشکیل دی گئی قومی کمیٹی میں ایک نائب صدر، 22 جنرل سیکرٹری، سات سیکرٹری اور ایک خزانچی ہے۔ سابق ممبر اسمبلی راجیو رنجن کو پارٹی کا جنرل سکریٹری اور ترجمان بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS