ٹوکیو:جاپان میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور تودے گرنےکی وجہ سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد بڑھ کر 76ہوگئی ہے جب کہ 13لوگ اب بھی لاپتہ ہیں ۔این ایچ کے براڈکاسٹر نے بدھ کو یہ اطلاع دی ۔ اس نے بتایاکہ ایک شخص کو سنگین حالت میں بچایاگیاہے ۔
جاپان میں 21صوبوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور تودے گرنے سے 15000سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچاہے ۔محکمہ موسمیات کے اہلکاروں نے اس ہفتہ کے دوران شدیدبارش جاری رہنے کی پیش گوئی ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS