کیو ایس ایشین یونیورسٹی رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ 18ویں نمبر پر

0

نئی دہلی (ایس این بی) جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کو لندن کی کیو ایس یونیورسٹی رینکنگ ایجنسی کے ذریعہ نکالی گئی کیو ایس ایشین یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں 186واں مقام دیا گیاہے۔ گزشتہ سال جامعہ ملیہ اسلامیہ کو 203 رینک ملا تھا۔ کیو ایس ایشین یونیورسٹی رینکنگ 2022 میں 687 ٹاپ ایشیائی یونیورسٹیوں کو شامل کیاگیاہے۔ جامعہ ملیہ 186رینک کے ساتھ ایشیا کے ٹاپ 200 اداروں میں 18ویں نمبر پر ہے، جب کہ جے این یو 107 رینک کے ساتھ8ویں اور دہلی یونیورسٹی 77 رینک کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔کل 500 اداروں کی فہرست میں ہندوستان کی 118یونیورسٹیوں کو جگہ ملی ہے، جبکہ کیو ایس ایشین رینکنگ 2022 کے ٹاپ 200 میں 18 ہندوستانی اداروں کے نام ہیں۔ ہندوستان سے آئی آئی ٹی بامبے ایشین رینکنگ میں سب سے آگے ہے۔ تاہم آئی آئی ٹی بامبے کی رینکنگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 5پوزیشن نیچے کھسک گئی ہے۔ 100 میں سے 71اسکور کے ساتھ آئی آئی ٹی بامبے کو ایشیا کی بہترین یونیورسٹی میں 42واں مقام ملا ہے، جو گزشتہ سال 37ویں مقام پر تھی۔ کیو ایس ایشین یونیورسٹی رینکنگ 2022 کے مطابق ایشیا کی نمبروَن یونیورسٹی کا اعزاز نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کو ملا ہے۔ اس ادارے کو 100میں سے 100اسکور ملا ہے۔ وہیں دوسرے مقام پر چین کی پیکنگ یونیورسٹی نے جگہ بنائی ہے۔ تیسرے مقام پر سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی اور ہانگ کانگ کی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS