نئی دہلی ( انوارالحق ): شاہین باغ میںشہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف53 روز سے پُر امن دھرنا جاری ہے اور کسی ناخوشگوار واقعات کو روکنے اور دھرنے کو پُر امن رکھنے کے لئے دہلی پولس کے جوان، رپیڈایکشن فورس اور پیراملٹری فورس کثیر تعدادمیں تعینات ہیں اور بڑی تعداد میںرضاکار بھی اپنی خدمات کافی مستعدی سے انجام دے رہے ہیں۔بغیر تلاشی لےے کسی کو بھی اندار جانے نہیں دیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق آر ایس سے ّّ´وابستہ لوگ شاہین باغ میں ماحول خراب کرنے اور آندولن کاریوں کو مشتعل کرنے کے لئے آتے ہیں اوروہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح ماحول خراب ہوجائے جس کا سہارا لے کر بی جے پی دہلی اسمبلی الیکشن میں خاطر خواہ فائدہ حاصل کرسکے لیکن اللہ کے کرم اور رضاکاروں کی مستعدی کی وجہ سے ان لوگوںکو کامیابی نہیں مل رہی ہے۔شاہین باغ دھرنے کی حمایت میں پنجاب سے درجنوں سکھ آئے ہیں اور وہ لوگ متفقہ طور پر شہریت ترمیمی ایکٹ ، (سی اے اے )، این آر سی اور این پی آر کی کھل کر مخالفت کررہے ہیں۔سکھوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے مسلمان بھائی بہت دیر سے جاگے ہیں اگر یہ لوگ 3 طلاق کے وقت ہی جاگ جاتے اور اسی طرح آندولن شروع کرتے تو مرکزی سرکار3 طلاق اور کشمیر کادفعہ370 ہٹا ے کا بل لانے کی ہمت نہیں کرتی۔ مدن گوپال ممبئی نے کہاکہ بی جے پی سرکار ہر محاذ پر فیل ہوگئی ہے ، ملک میں بے روزگاری اور بھکمری بے تحاشہ بڑھ گیا ہے ان کے پاس نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کے لئے کوئی وسائل نہیں ہے اسی لئے مودی سرکارشہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی آر لاکر عوام کو اس میںمشغول رکھنا چاہتی ہے تاکہ یہ لوگ ان کے خلاف کوئی آندولن شروع نہ کرے لیکن مودی جی شہریت ترمیمی ایکٹ لاکر پوری طر ح پھنس گئی ہے اور یہ ایکٹ ان کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
- Sports & Entertainment
جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں پرامن دھرنا جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS