جہانگیر پوری تشدد : سپریم کورٹ کی پابندی کے بعد بھی مسجد کے قریب غیر قانونی تعمیرات مسمار

0

دہلی (ایجنسی) :دہلی کے جہانگیرپوری میں ہنومان جینتی کے موقع پر تشدد کے بعد شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن جہانگیر پوری میں غیر قانونی کچی آبادیوں اور دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے بلڈوزر غیر قانونی تعمیرات پر چل رہے تھے لیکن انتظامیہ کو بلڈوزر کی کارروائی پر بریک لگانی پڑی کیونکہ سپریم کورٹ نے ایک عرضی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جمود برقرار رکھا جائے۔ جمعیت علمائے ہند نے بلڈوزر کی کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ عدالت کے حکم کے بعد بھی بلڈوزر دکانوں اور دیگر ڈھانچے کو تباہ کرتے رہے۔ میونسپل حکام نے کہا کہ انہیں ابھی آرڈر موصول ہونا باقی ہے اور ایک بار جب انہیں حکم مل جائے گا تو وہ اس کے مطابق عمل کریں گے۔

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سنجے گوئل نے کہا، “ہمیں جہانگیر پوری علاقے میں انسداد تجاوزات مہم پر سپریم کورٹ کے حکم کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ پہلے حکم پڑھیں گے پھر اس کے مطابق عمل کریں گے۔‘‘
جمعیۃ علماء ہند نے عدالت میں دلیل دی ہے کہ اس کارروائی سے پہلے لوگوں کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔ دوسری جانب کل دوبارہ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔
Jahangirpuri| supremecourt| buldozer|شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے عدالت کے اس ریمارکس کے بعد کہا کہ ’’ہم سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کریں گے اور اس کے مطابق کارروائی کریں گے۔ سپریم کورٹ نے تشدد سے متاثرہ جہانگیر پوری میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چلائی جارہی انسداد تجاوزات مہم پر جمود برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ بلڈوزر کی کارروائی کے حوالے سے سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔ اسد الدین اویسی اور عام آدمی پارٹی نے بلڈوزر کارروائی کی مخالفت کی ہے۔ دہلی کے اوکھلا علاقے سے آپ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے بدھ کو ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت جہانگیر پوری کے علاقے میں ایک مخصوص برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو تنگ کرنے کے لیے ان کے مکانات گرانے سے علاقے کا ماحول مزید خراب ہوگا۔ ملک کا ماحول پہلے ہی خراب ہو چکا ہے اور اسے مزید خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ امت شاہ اور بی جے پی دہلی کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب اسدالدین اویسی نے بلڈوزر کارروائی پر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوپی اور ایم پی کی طرح دہلی میں بھی مکانات گرائے جائیں گے۔ بی جے پی نے غریبوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ اروند کیجریوال کو بھی اپنا کردار واضح کرنا چاہئے کیونکہ جہانگیر پوری کے لوگوں نے بھی انہیں ووٹ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS