جیکلین فرنانڈیز کی عبوری ضمانت میں 10نومبر تک توسیع

0

نئی دہلی (یو این آئی) : دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ معاملہ میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی عبوری ضمانت میں 10نومبر تک توسیع کر دی ہے ۔خصوصی جج شیلندر ملک نے فرنانڈیز کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے معاملے کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔26ستمبر کو خصوصی عدالت نے 50,000روپے کے ذاتی مچلکے کی شرط پر محترمہ فرنانڈیز کو ضمانت دی تھی۔ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت محترمہ فرنانڈیز کے خلاف 200کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS