ڈی یو نے بے ضابطگی اور ریگنگ کے خلاف اٹھایا قدم

0
image:thefoodietime

نئی دہلی (ایس این بی) نئے تعلیمی سیشن سے دہلی یونیورسٹی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے نافذ کیے جانے والے اقدامات میں کالجوں کے باہر سادہ کپڑوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی، پورے کیمپس میں اینٹی ریگنگ پوسٹر، ہر کالج میں چوکسی دستوں کی تعیناتی اور پولیس پکٹس لگادیے گئے ہیں۔
نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے دوران دہلی یونیورسٹی کے پروکٹریل بورڈ کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں طلبا کی سہولت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران دہلی پولیس کے افسران اور یونیورسٹی کے سینئر افسران موجود تھے۔ یونیورسٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ میٹنگ میں یونیورسٹی اور کالج کیمپس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور ریگنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ ڈی یو کے رجسٹرار وکاس گپتا نے کہا کہ کالج اور محکموں سے اس سلسلے میں وقتاً فوقتاً جاری کردہ قواعد و ضوابط کو سختی سے نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ شری گپتا نے کہا کہ تمام طلبا اور ہاسٹل میں رہنے والوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ داخلے کے وقت اینٹی ریگنگ حلف نامہ داخل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی شمالی اور جنوبی کیمپس میں ایک ایک مشترکہ کنٹرول روم قائم کرے گی جو 2 نومبر 2022 سے شروع ہوگا اور 11 نومبر 2022 تک کام کرے گا۔ شری گپتا نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی کے شمالی اور جنوبی کیمپس میں اہم مقامات پر انگریزی اور ہندی میں اینٹی ریگنگ پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے مراکز اور ہاسٹلز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ باہر کے لوگوں کے داخلے پر پابندی لگائیں۔
اور اپنے متعلقہ اداروں میں ریگنگ کی ممانعت سے متعلق قوانین کو نمایاں طور پر آویزاں کریں۔ رجسٹرار نے کہا کہ تمام کالجوں، فیکلٹیوں، شعبہ جات اور ہاسٹلز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ این سی سی-این ایس ایس کے طلبا کے رضاکاروں کی مدد سے ایک اینٹی ریگنگ، ڈسپلنری کمیٹی اور ویجیلنس اسکواڈ تشکیل دیں جہاں بھی ممکن ہو ریگنگ کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کالج کے باہر پولیس پکٹس ہوں گے اور خواتین کالجوں کو خصوصی مدد دی جائے گی۔ شری گپتا نے کہا کہ کسی بھی بے ضابطگی، ریگنگ کے خلاف یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ دہلی پولیس نے یقین دلایا ہے کہ سادہ کپڑوں میں خواتین پولیس یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ ہر کالج کیمپس کے باہر تعینات کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS