منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو 2 روپے کے ذاتی مچلے کی شرط پر ضمانت

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) : اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ پٹیالہ ہائوس کورٹ نے 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ضمانت کی شرط پر ضمانت منظور کی۔ سماعت کے دوران اداکارہ جیکلین فرنانڈیز بھی عدالت پہنچی تھیں۔ اس سے قبل دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی عبوری ضمانت میں 15 نومبر یعنی آج تک توسیع کر دی تھی۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق خصوصی جج شیلندر ملک نے سکیش چندر سے منسلک 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو ضمانت دی ۔ جج نے 31 اگست کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر کی گئی ایک ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا اور اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ ای ڈی اس معاملے میں تحقیقات کے سلسلے میں جیکلین کو کئی بار طلب کر چکا ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں ضمنی چارج شیٹ میں فرنانڈس کو ملزم نامزد کیا تھا۔ ای ڈی کی پہلی چارج شیٹ اور سپلیمنٹری چارج شیٹ میں جیکلین کا بطور ملزم ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ حالانکہ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ دستاویزات میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور نورا فتحی کے ریکارڈ شدہ بیانات کی تفصیلات کا ذکر کیا گیا ہے۔
اس معاملے کی پچھلی سماعت کے دوران ای ڈی نے جیکلین کو ضمانت دینے کی مخالفت کی تھی۔ ای ڈی کی دلیل تھی کہ جیکلین فرنانڈیز کے پاس پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے اور وہ ملک سے فرار ہو سکتی ہے۔ اس پر عدالت نے پوچھا کہ آپ نے اب تک جیکلین کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ اس پر ایجنسی نے واضح کیا کہ جیکلین کے خلاف ہوائی اڈوں پر لک آو¿ٹ سرکلر جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہوسکیں۔ عدالت نے ایجنسی کے رویہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب دیگر ملزمان جیل میں ہیں تو سلیکٹیو ایکشن کی پالیسی کیوں اپنائی جارہی ہے۔ جیکلین نے اس بنیاد پر ضمانت کی درخواست کی تھی کہ فی الحال ان کی تحویل کی ضرورت نہیں ہے۔ اداکارہ کی جانب سے دلیل دی گئی کہ چونکہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی ہے۔ اس لیے اسے ضمانت دی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS