نئی دہلی (یو این آئی) : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں ایک کشمیری پنڈت کے قتل پر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عام شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری لے کر امن بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم کے لیے ایک فلم پر بولنا، کشمیری پنڈتوں کی نسل کشی پر بولنے سے زیادہ اہم ہے ۔ انہوں نے وادی میں پیش آرہے دہشت گردی کے واقعات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے آج کشمیر میں دہشت گردی اپنے عروج پر ہے ۔ وزیر اعظم جی، سکیورٹی کی ذمہ داری لیجئے اورامن بحال کرنے کی کوشش کیجئے ۔
وزیر اعظم کیلئے کشمیری پنڈتوں کی نسل کشی سے زیادہ اہم فلم پر بولنا : راہل گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS