اترپردیش میں سماجوادی رہنما ابو عاصم اعظمی کے ٹھکانوں پر آئی ٹی کی چھاپہ ماری، ملک کے کئی حصوں میں کاروائی

0
اترپردیش میں سماجوادی رہنما ابو عاصم اعظمی کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری، ملک کے کئی حصوں میں کاروائی
اترپردیش میں سماجوادی رہنما ابو عاصم اعظمی کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری، ملک کے کئی حصوں میں کاروائی

نئی دہلی: انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم وارانسی، یوپی میں کاروائی کر رہی ۔ یہ کارروائی ونائک گروپ اور  سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی سے متعلق مقامات پر جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے ممبئی اور دہلی میں بھی کئی مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔

معلوم ہوکہ ای ڈی اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کے روز علی الصبح سے ہی ملک کے کئی حصوں میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ ای ڈی نے میونسپلٹی بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں مغربی بنگال حکومت کے وزیر رتھن گھوش کے گھر پر چھاپہ ماری کی ہے۔

 

اسی دوران ای ڈی نے چنئی میں ڈی ایم کے ایم پی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل اے اور کرناٹک کے شیموگا میں ڈی سی سی بینک کے چیئرمین کے گھر پر چھاپے مارے گئے۔

مزید پڑھیں:

منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ای ڈی کو لگائی پھٹکا، کیے کئی سوالات
سنجے سنگھ کو 5 دن کے ای ڈی ریمانڈ پر بھیجا گیا، راؤس ایونیو کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مغربی بنگال کی ممتا حکومت میں وزیر رتھن گھوش کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ یہ کارروائی میونسپلٹی بھرتی گھوٹالے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے تعلق سے کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راتھین کی کولکتہ رہائش گاہ سمیت 13 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ مدھیم گرام سیٹ سے ایم ایل اے رتھن گھوش ممتا حکومت میں فوڈ اینڈ سپلائی وزیر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS