شرد پوار کے خط کا حوالہ دینا مناسب نہیں: پرفل پٹیل

    0

    نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے پرفل پٹیل نے جمعہ کے روز کہا کہ زرعی قوانین پر بحث کے دوران سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار کے خط کا حوالہ دیکر غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہے۔
    پرقل پٹیل نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ پوار نے مرکزی وزیر زراعت رہتے ہوئے جو خط ریاستوں کو ارسال کیا تھا، اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ایک بل کا فارمیٹ بھیجا جارہا ہے جس پر غور و خوض کرنے واپس کردیجئے۔ اس خط کا حوالہ شرد پوار کے زرعی قوانین کی حمایت کرنے کی بات کرنا غلط ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سبھی کسانوں کی ترقی چاہتے ہیں۔ اگر اپوزیشن کی بات مان کر زرعی قوانین سے متعلق بل سلیکٹ کمیٹی کو بھی دیئے جاتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔
    پرفل پٹیل نے کہا کہ دہلی کی سرحد پر مظاہرے کے مقام پر تار، باڑھ اور بریکیڈنگ مناسب نہیں ہے۔ کسان لوگوں کے فصل کاشت کرتے ہیں ان کے ساتھ کیا جارہا برتاؤ کافی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات تسلیم کئے جانے چاہئیں۔
    اس سے قبل ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی سرکاری کام کاج کے سلسلے میں تفصیل اور دیگر دستاویزات ایوان میں پیش کئے گئے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS