نئی دہلی (ایس این بی) دہلی یونیورسٹی کے سیشن- 2022-23سے طلبا کو ڈی یو میں داخلہ لینے کے لیے صرف 12ویں اور سی یو ای ٹی پاس کرنا ہوگا۔ یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل نے اپنے میٹنگ کے دوران ایک قرارداد منظور کی کہ داخلوں کے لیے کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) میں پاسنگ نمبرز پر غور کیا جائے نہ کہ پہلے کی طرح کٹ آف۔ یونیورسٹی نے انسٹی ٹیوٹ آف ایمیننس کے تحت دہلی اسکول آف اینالیٹکس (ڈی ایس اے) کے قیام کی تجویز کو بھی منظور کرلیا۔ کونسل نے بعض اراکین کے اختلاف کے باوجود ہائر ایجوکیشن فنانسنگ ایجنسی (ایچ ای ایف اے) سے قرض لینے کی تجویز کو بھی قبول کر لیا۔ یونیورسٹی انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے ایچ ای ایف اے کو 1,075.40 کروڑ روپے کی تجویز بھی پیش کرے گی۔
ڈی یو میں داخلے کیلئے 12ویںاور سی یو ای ٹی پاس کرنا کافی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS