اسرونے امیزون1- اور دیگر 20 سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑا،برازیل کا سیٹلائٹ مشن کی کامیابی پراظہارخوشی

0
Image:ebene-magazine

حیدرآباد : نیواسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) کے پہلے تجارتی مشن میں اسرو نے برازیل کے امیزون- 1اور دیگر 20سیٹلائٹس کو اے پی کے سری ہری کوٹہ سے آج کامیابی کے ساتھ چھوڑا۔ خلائی ایجنسی کی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی-سی51کا استعمال کرتے ہوئے سیٹلائٹس کو 10.23بجے چھوڑاگیا۔ پی ایس ایل وی- سی 51،این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہے۔ امیزون-1 اس مشن کا ابتدائی سیٹلائٹ ہے، جو برازیل کا پہلا سیٹلائٹ مشن ہے، جو ہندوستان سے چھوڑاگیا۔ امیزون-1،نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ (آئی این پی ای) کا پہلا زمین کا مشاہداتی سیٹلائٹ ہے۔ اس سیٹلائٹ کے ذریعہ امیزون علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کی نگرانی کیلئے استعمال کرنے ولوں کو ریموٹ سنسنگ ڈاٹا فراہم کرتے ہوئے موجودہ ڈھانچہ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور برازیل کے خطہ میں متنوع زراعت کا تجزیہ کرنے میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔20 سیٹلائٹس میں اسرو کے آئی این ایس-2ٹی ڈی،آئی این- اسپیس کے چار اور ایک ستیش دھون ایس اے ٹی اور این ایس آئی ایل کے 15سیٹلائٹ شامل ہیں۔پی ایس ایل وی- سی51،پی ایس ایل وی کا 53واں مشن ہے۔پی ایس ایل وی-سی51 امیزون-1، محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے۔سال 2021 میں اسرو کا یہ پہلا مشن اورایس ڈی ایس سی شار سے 78واں خلائی مشن ہے۔ تقریباً 22.5 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد اس 44.4 میٹر طویل پی ایس ایل وی سی 51کو چھوڑا گیا۔اس کو چھوڑے جانے کے تقریباً 17 منٹ کے بعد اس کے انجن علیحدہ ہوئے، امیزون- 1بھی علیحدہ ہوگیا اور اس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑاگیا۔اسرو کے صدرنشین کے سیون نے کہا کہ وہ یہ اعلا ن کرتے ہوئے کافی مسرت محسوس کررہے ہیں کہ پی ایس ایل وی- سی51نے برازیل کی سیٹلائٹ کو مدار میں چھوڑا ہے۔اس کے بعد چوتھے مرحلہ کو بند کردیا جائے گا اور دو مرتبہ اس کو شروع کیاجائے گا۔یہ اسرو کا طویل ترین مشن ہے، جو تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ انہوں نے برازیل کی مکمل ٹیم کو اس مشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ برازیل کے وزیر سائنس وٹیکنالوجی مارکوس پونٹس، جو مشن کنٹرول سنٹر میں اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ موجود تھے، نے کہا کہ وہ اس مشن کی کامیابی پر کافی خوش ہیں۔ انہوں نے برازیل کی ٹیم کے ہر رکن اور برازیل کی خلائی ایجنسی کو مبارکباد پیش کی، جس نے اس کو چھوڑنے کیلئے کافی سخت محنت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی برسوں کام کیا۔کئی ٹیموں، انڈسٹریز نے اس سیٹلائٹ کو ڈیزائن کرنے کیلئے کئی برسوں تک کام کیا۔انہوں نے اس کامیابی کو برازیل کی انڈسٹری کے نئے عہد کی شروعات قراردیتے ہوئے کہا کہ اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے ہندوستان سے بڑھ کر موزوں ملک کوئی نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ اسرو کے ساتھ اہم شراکت داری تھی جو جاری رہے گی۔یہ مستحکم تعلقات کی شروعات ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS