اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بھتیجہ حماس کے حملے میں ہلاک

0

غزہ: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بھتیجے اور ماہر اسناپر کیپٹن یائر حماس کے حملے میں مبیبنہ طور پر ہلاک ہوگئے۔
جانکاری کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نتین یاہو کا بھتیجہ یائر نتین یاہو غزہ میں حماس کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا۔ بیس سالہ یائر نتین یاہو اسرائیلی فوج میں کپتان تھا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یائر نیتن یاہو غزہ میں ‘ڈیپ انفلٹریشن اسنائپر یونٹ’ کا سربراہ تھا، جو ‘ڈینجیرس اسنائپر’ کے نام سے جانا جاتا تھا۔
دوسری جانب حماس کے جانباز مزاحمت کاروں کی جانب سے منہ توڑجوابی حملوں نے دشمن کے قدم اُکھاڑ دیے ہیں، اسرائیل کی پیش قدمی روکنے کے لئے شدید مزاحمت جاری ہے۔
حماس نے ٹینکوں، بکتربند گاڑیوں اور اسرائیل کی ملٹری تنصیبات تباہ کردیں جبکہ حماس نے ٹینکوں ،بکتر بندگاڑیوں اور دیگر اسرائیلی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو جاری کردی۔
حماس کمانڈوزکےحملوں میں اب تک ایک سودس اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا وائٹ ہاؤس پر اثر پڑا، دیوالی کے جشن کی تقریب کو روپی کور نے کیا خارج

ترجمان حماس ابوعبیدہ نے اسرائیلی وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ تم یہ سوچ کربے وقوف نہ بنو کہ خوفناک قتل عام کرکے ہمیں کمزور کردوگے، ہمارا درد تمہارےچہرےکےخوف سے ظاہرہوگا۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS