غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا وائٹ ہاؤس پر اثر پڑا، دیوالی کے جشن کی تقریب کو روپی کور نے کیا خارج

0
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا وائٹ ہاؤس پر اثر پڑا، دیوالی کے جشن کی تقریب کو روپی کور نے کیا خارج
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا وائٹ ہاؤس پر اثر پڑا، دیوالی کے جشن کی تقریب کو روپی کور نے کیا خارج

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کا اثر اب امریکہ میں دیوالی کے جشن پر بھی دیکھائی دے رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے منعقد ہونے والی دیوالی جشن کے دعوت نامہ کو کناڈا کی شاعرہ روپی کور نے ٹھکرا دیا ہے۔ روپی کور نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل لگاتار حملے کر رہا ہے اور امریکہ بھی اسے حمایت کر رہا ہے۔ ایسے میں اس تقریب میں شامل نہیں ہو سکتی۔ وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے ڈنر کا انعقاد امریکی صدر کملا ہیرس کی طرف سے کیا گیا ہے۔

روپی کور نے سوشل میڈیا پر دعوت نامہ کو خارج کرنے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسی کسی بھی ادارے سے ملے دعوت کو خارج کرتی ہوں، جو شہیریوں کے قتل کیے جانے کی حمایت کرتی ہو۔ اس میں سے بھی نصف تعداد بچوں کی ہیں۔ وائٹ ہاؤس ہر سال دیوالی کے موقع پر تقریب کا اہتمام کرتی ہے، جس میں امریکی حکومت کے افسران بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ میں رہائش پذیر بھارتی بھی حصہ لیتے ہیں۔

دنیا بھر میں ہندو، جین، سیکھ اور بودھ مذہب کے لوگ دیوالی مناتے ہیں۔ روپی کور نے دعوت نامہ کو خارج کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ پر جاری تشدد کی مخالفت کریں۔

مزید پڑھیں: سلامتی کونسل کا 2 گھنٹے کا اجلاس بے نتیجہ، غزہ پر قرارداد منظور نہ ہوسکی

یہی نہیں، امریکی انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ساؤتھ ایشین کمیونیٹی سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس حکومت کی جوابدہی طیے کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS