دبئی : متحدہ عرب امارات سے تجارت تعلقات قائم کرنے کیلئے اسرائیل کے سب سے بڑے بینک کے سربراہ کی قیادت میں ایک تجارتی وفد دوروزہ دورے پرامارات پہنچ گیا۔
اسرائیلی بینک کے ایک ترجمان کے مطابق اس دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں وفد دبئی میں بینکاروں اورکاروباری شخصیات سےملاقاتیں کرے گا۔ اس کے بعد ابوظہبی پہنچے گا۔
اسرائیلی بینک ہیپاؤلم کے سربراہ ڈوف کوٹلرکی قیادت میں ہائی ٹیک،فنانشل ٹیکنالوجی اورصنعت سے وابستہ لوگوں پرمشتمل یہ وفد امارات کا پہلا کاروباری دورہ کر رہا ہے۔ کوٹلر نے اس دورے کو مستقبل میں وسیع توقعات کے لیے پہلا قدم اور سنگ میل قرار دیا۔
نجی طیارے میں دبئی روانہ ہونے سے قبل انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ بینکوں کے سربراہوں اورمعاشی ماہرین کے درمیان امکانی رابطوں سے دونوں ملکوں کے درمیان راست کاروبار کی راہ ہموارہوگی۔
واضح رہے کہ اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خبروں کے مطابق اسرائیل کے بینک لیومی کے سربراہ کی قیادت میں ایک اور وفد 14 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گا۔
اسرائیلی تجارتی وفد متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS