غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 48 گھنٹے میں 400 فلسطینی شہید

0

غزہ(ایجنسیاں) اسرائیلی فوج نے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں مزید 400 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا بتانا ہیکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 400 فلسطینی شہید اور734 زخمی ہوئے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ رکوانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج پناہ گزینوں کے کیمپ رفح، خان یونس اور نصیرت میں مسلسل بمباری کررہی ہے۔دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے جنوبی علاقے پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے اور اسرائیل نے فلسطینیوں کو غزہ کے جس علاقے سے بے دخل کیا وہاں بھی جان بوجھ کربم گرائے ہیں۔اس کے علاوہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی جاری ہے اور جنگ میں اب تک 472 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے 139 اسرائیلی فوجی زمینی کارروائی میں مارے گئے۔

مزید پڑھیں: ایران نے امریکہ کو بحیرہ روم بند کرنے کی دھمکی دے دی

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ 53 ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS