فلسطین مزاحمتی تنظیم سے جاری جنگ کے درمیان اسرائیلی وزیر اطلاعات مستعفی ہو گئیں

0
فلسطین مزاحمتی تنظیم سے جنگ کے دوران اسرائیلی وزیر اطلاعات مستعفی ہو گئیں
فلسطین مزاحمتی تنظیم سے جنگ کے دوران اسرائیلی وزیر اطلاعات مستعفی ہو گئیں

تل ابیب: فلسطین مزاحمتی تنظیم حماس سے جاری جنگ کے دوران اسرائیل کی خاتون وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں ہیں، اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ وزارتی اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر کم کرنے کی خاطر استعفی دی ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ پر اپنے مستعفی ہونے سے متعلق بیان میں اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل نے لکھا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں انفارمیشن سسٹم کے سربراہ نے وزارت خارجہ کے امور کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے ریاستی معاملات کی اطلاعات کی سرگرمیوں کی ذمہ داریاں بھی منسٹری آف ڈائسپورہ کو سونپ دی تھیں۔

گالیت ڈسٹل نے مزید لکھا کہ جب میں بے اختیار وزارت اطلاعات کو دیکھتی ہوں جس سے وہ اختیارات بھی واپس لے لیے گئے جو اسے شروع میں دیے گئے تھے تو ایمانداری سے اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ اس وزارت کا ایک دن چلانا بھی اسرائیلی خزانے کیلئے نقصان ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1,569 ہو ئی: وزارت صحت

گالیت ڈسٹل نے مزید لکھا کہ موجودہ حالات میں فنڈز کی اہمیت کے پیش نظر فیصلہ کیا کہ اطلاعات آفس ملک کیلئے کوئی قابل ذکر خدمات سرانجام نہیں دے سکتا اور ملک کی بہتری سب سے اہم ہے اس لیے میں ملکی خزانہ بچانے کیلئےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS