دمشق: حماس کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان اسرائیل کی جانب سے شام پر فضائی حملے کرنے کی خبریں ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے یہ اطلاع شام کے سرکاری چینل کے حوالے سے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شام میں بڑے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان میں دمشق اور حلب شہروں کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔
جانکاری کے مطابق مقامی میڈیا چینل شام ایف ایم نے اطلاع دی ہے کہ شام نے اپنے فضائی دفاع کو بھی ان حملوں کا جواب دینے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فضائی حملے میں حلب کے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دمشق ہوائی اڈے کے بارے میں فی الحال کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1100 ہوگئی
خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ فی الحال ان حملوں کے حوالے سے اسرائیل کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ معلوم ہوکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں امریکہ نے اسرائیل کے کھڑا ہونے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس وقت اسرائیل کے ساتھ ہے، کئی دنوں سے جاری جنگ میں دونوں طرف کے ایک ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور ہزاروں کی تعدار میں لوگ زخمی ہیں۔