رام پور (ایس این بی) : رام پور اورایک مذہبی شخصیت سے محروم ہوگیاہے۔ مدرسہ جامعۃ الصالحات رام پورکے ناظم اعلیٰ مولانامحمدیوسف اصلاحی کا طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ ان کی رحلت کی خبر سن کر لوگوںمیںعجیب اضطرابیت کی کیفیت طاری ہوگئی تھی۔مولانایوسف اصلاحی کی ولادت 9جولائی 1932کو ہوئی تھی ۔مولانامرحوم مدرسۃ الاصلاح سرائے میراعظم گڑھ میںمولانااختر احسن اصلاحی کے زیرتربیت رہے۔مولاناکی کتابیںبرصغیرہندوپاک ، امریکہ، یورپ سمیت دیگر ممالک میںشائع ہوکر مقبول عام وخاص ہوچکی ہیں۔ مولانا یوسف اصلاحی جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ اورمجلس نمائندگان کے رکن تھے۔ زمانہ قدیم سے جماعت اسلامی ہندنے جو تصنیفی ادارہ قائم کیاتھا اس سے بھی وابستہ تھے۔رام پورسے شائع ہونے والا ماہانہ رسالہ ذکریٰ کے مدیربھی تھے۔ جماعت اسلامی کے تحت چلنے والی مرکزی درس گاہ اسلامی کے مجلس منتظمہ کے صدرتھے۔یہ یادہوناچاہئے مولانامرحوم کو آداب زندگی نامی کتاب کی اشاعت سے عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ اس کتاب کادنیاکی کئی زبانوںمیںترجمہ ہوچکاہے جولاکھوںکی تعدادمیںشائع ہوئی ہیں۔ دودرجن سے زائد کتابوںکے مصنف تھے۔ان کی تدفین بعد نمازعصر تاج پیلس میں ہوئی اور گوئیاتالاب پرتدفین عمل میںآئی جس میںبڑی تعدادمیںلوگوںکاازدہام تھا۔وہ 89برس کے تھے۔
معروف عالم دین مولانایوسف اصلاحی کا انتقال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS