اسلامی ممالک کو اسرائیل پر تیل کی پابندیاں عائد کرنی چاہئیں: امیرعبداللہیان

0
اسلامی ممالک کو اسرائیل پر تیل کی پابندیاں عائد کرنی چاہئیں: امیرعبداللہیان
اسلامی ممالک کو اسرائیل پر تیل کی پابندیاں عائد کرنی چاہئیں: امیرعبداللہیان

تہران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کو کہا کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل پر تیل اور دیگر پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔ اس کے علاوہ تمام اسرائیلی سفیروں کو ان کے ملک سے نکال دیا جانا چاہئے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ اسرائیل پر فوری اور مکمل پابندیاں عائد کریں جس میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلق قائم ہونے پر اسرائیلی سفیروں کو ملک بدر کرنے کے علاوہ تیل پر پابندی بھی شامل ہے۔

وزیر خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے ممکنہ جنگی جرائم کی دستاویز کے لیے اسلامی وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دینے کی بھی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسپتال پر ہوئے حملے کے بعد او آئی سی کی پہلی میٹنگ، اسرائیل پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ

مسٹر امیرعبداللہیان نے جدہ میں او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS