کابل:(یو این آئی/ا سپوتنک) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) دہشت گرد گروپ نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے دو دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان دھماکوں میں 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جمعہ کو بتایا کہ آئی ایس کی اسلامک اسٹیٹ-خراسان صوبے کی شاخ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ وہ سال 2015 سے افغانستان اور پڑوسی ملک پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہا ہے۔ یہ گروپ ماضی میں بھی کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔ صوبہ بلخ کے مزار شریف میں جمعرات کو ہونے والے دو دھماکوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ پہلا دھماکہ ایک تعلیمی ادارے کے قریب ہوا جب کہ دوسرا دھماکہ ایک گاڑی میں کیاگیا۔
داعش نے افغانستان میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS