کابل، (یو این آئی) افغانستان کی راجدھانی کابل واقع فوجی اسپتال میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں طالبان کمانڈروں میں سے ایک حمد اللہ مخلص کی موت ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بدھ کو اسپوتنک کو یہ اطلاع دی۔
منگل کو ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال سردار محمد داود خان قومی فوجی اسپتال میں اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ کے ذریعہ کیے گئے فدائین حملے میں تقریباً 25 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کابل کور کا کمانڈر حمداللہ مخلص آئی ایس کے حملے میں جاں بحق ہوگیا۔
حالانکہ طالبان نے مخلص کی ہلاکت سے انکار کیا ہے۔ اگست میں طالبان کے ذریعہ کابل میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے معاملے میں مخلص کا اہم رول رہا ہے۔
افغانستان پر کنٹرول کی ہوڑ میں شامل آئی ایس پاکستان کی سرحد سے متصل نانگر ہار علاقہ میں برسوں سے متحرک رہا ہے اور جب سے طالبان نے افغانستان میں اقتدار کی کمان سنبھالی ہے تب سے ملک بھر میں حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کابل اسپتال پر آئی ایس کے حملے میں طالبان کمانڈر ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS