عراق كے موصل میں دهشت گردانہ حملہ، جوابی كاروائی میں كئی دہشت گرد ہلاك،دیگر زخمی

0

عراقی ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کر دیا هے۔جوانوں نے متعدد داعشیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
ایجنسی كی خبر كے مطابق داعشی دہشت گردوں نے جنوبی موصل کے'الحضر'نامی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
حشد الشعبی کے جوانوں نے داعشی دہشت گردوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حشد الشعبی کے جوانوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ حشد الشعبی نے جنوبی موصل کے علاقے الحضر بتاریخ  اپریل 2017 کو  داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا تھا۔
  

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS