ایران نے ٹینکر حملے پر جی 7 کے الزامات کو مسترد کیا

0
thestatesman.com

تہران : (یو این آئی) ایران نے بحیرہ عرب میں اسرائیل سے منسلک ایک ٹینکر پر ہوئے حملے کے گروپ آف سیون (جی 7) ممالک کے حالیہ الزامات کو’بے بنیاد‘قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے ہفتہ کو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ برطانیہ،کینیڈا، فرانس،جرمنی،اٹلی،جاپان اور امریکہ سمیت جی 7 کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلی نمائندے نے جمعہ کے روز ایران پر 29 جولائی کو عمان کے ساحل کے پاس بحیرہ عرب میں اسرائیل سے منسلک ایک ٹینکر پر مبینہ طور پر ہوئےڈرون حملے کے لئے ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا۔ اس حملے میں ایک برطانوی شہری اور ایک رومانیہ شہری کی موت ہو ئی تھی ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا’’ہم جی 7 کے وزرائے خارجہ کے بے بنیاد الزامات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ جس میں ایران پر بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں‘‘ ۔

انہوں نے اس واقعے کو ایک ایسا’منظرنامہ‘قرار دیا جو ایران کے نئے صدر کے حلف اٹھانے سے چند دن پہلے پیش آ یا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے’بے بنیاد الزامات ‘سیاسی ماحول کو الجھانے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS