ایران کسی بھی وقت کرسکتا ہے اسرائیل پر حملہ؟

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے جمعہ کی شام اپنے شہریوں کے لیے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ایران یا اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانیوں کو فوری طور پر وہاں کے سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہیے اور اپنا اندراج کرانا چاہیے۔ ہر ایک کو اپنی حفاظت کا خیال رکھنا چاہئے اور جتنا ممکن ہو، کم باہر جانا چاہئے۔‘

ہندوستان نے یہ سفری ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی ہے جب امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ (WSJ) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اگلے 2 دنوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ ڈبلیو ایس جے نے جمعہ کو امریکی انٹلیجنس کے حوالے سے یہ معلومات دی ہے۔

دراصل، یکم اپریل کو اسرائیل نے شام میں ایرانی سفارت خانہ کے قریب فضائی حملہ کیا تھا جس میں ایران کے 2 اعلیٰ فوجی کمانڈروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ایران نے اسرائیل کو بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔ اسرائیل پر حملے کا منصوبہ ایران کے سپریم لیڈر کو بھیجا گیا۔ ڈبلیو ایس جے نے رپورٹ میں ایک ایرانی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے کا منصوبہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

وہ اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔حالانکہ عہدیدار نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ وہیں اسرائیل اپنے شمال اور مغرب دونوں میں ایران کے حملے سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب، چین، ترکی اور کئی یوروپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات کی۔ بلنکن نے تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ ایران پر حملہ نہ کرنے پر آمادہ کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ تنازع کو بڑھاوا دینا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو امریکہ نے اسرائیل میں کام کرنے والے اپنے شہریوں اور خاص طور پر سفارت کاروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔ امریکہ نے اپنے سفارت خانہ کے عملہ سے کہا ہے کہ وہ یروشلم، تل ابیب یا بیر شیبہ شہر سے بغیر احتیاط باہر نہ جائیں۔

نیویارک ٹائمس کے مطابق اسرائیل اور حماس کی 6 ماہ کی جنگ میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے ایسی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے جنرل مائیکل کوریلا مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ چھڑنے کے خدشہ کے درمیان جمعرات کو اسرائیل پہنچے۔

مزید پڑھیں: ایران اور اسرائیل کے سفر سے بچیں، ہندوستان نے شہریوں کے لیے جاری کیا ایڈاوائزری

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وہ ایرانی حملے کی صورت میں اسرائیل کی رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور اسرائیل ڈیفنس فورس (IDF) کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS