کلارام چندرن گروگرام کی پہلی خاتون پولیس کمشنر، آئی بی میں بھی رہ چکی ہیں

    0

    دانش رحمنٰ
    گروگرام: ہریانہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر کلا رام چندرن کو منگل کو گروگرام کی پہلی خاتون پولیس سربراہ بنایا گیا ہے۔ وہ ہریانہ کیڈر کے 1994 بیچ کی آئی پی ایس افسر کلارام چندرن کو سٹی پولیس کمشنر بنایا گیا ہے۔ وہ ملینیم سٹی کی پہلی خاتون پولیس سربراہ بن گئی ہیں۔ پولیس کمشنر بنتے ہی ان کا نام ایک بار پھر سرخیوں میں آگیا۔ افسر کلاراچندرن نے کے کے رائو کی جگہ کی تقریری کی گئی ہے۔ انہیں ستمبر 2021 میں ٹرانسپورٹ سکریٹری – ایک IAS کیڈر – کے عہدے پر نامزد کیا گیا تھا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور وزیر داخلہ انل وج ایک دوسرے کے درمیان کھینچا تنی ہوئی تھی۔ رام چندرن ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ADGP) کے رینک کے دوسرے آئی پی ایس افسر ہیں۔ جو گروگرام کے پولیس چیف بنے ہیں۔ پہلے محمد عقیل (فروری 2019 سے جولائی 2020) تھے، جو اب ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیں۔ قواعد یہ بتاتے ہیں کہ گروگرام پولیس کمشنریٹ، جو 2007 میں قائم کیا گیا تھا، اس کی سربراہی آئی جی (انسپکٹر جنرل) یا اس سے اوپر کے عہدے کا افسر کرے گا۔
    رام چندرن نے دی انڈین ایکسپر سے بات چیت کے دروان کہا کہ ان کی پہلی ذمہ داری شہریوں کے زندگی میں سدھار لانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کی ہوگی۔ پولیس کافرض ہے کہ وہ عام شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے پر ہونا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی ان کی ترجیحی شعبے ہیں۔ ٹریفک ہر چیز کو متاثر کرتی ہے۔ گنڈا گردی، چین جھپٹا مار، چھیڑ کھانی اور شراب پی کر گاڑی چلانے والے جیسے سڑک پر جرائم سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا کلیدی ترجحح رہے گی ۔انہوں نے کہا وہ معاشی جرائم اور سائبر جرائم پر بھی دھیان دے گی۔
    کلا رامچندرن بنیادی طور پر تامل ناڈو کیڈر سے ہیں۔ انہوں نے ہریانہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر نودیپ سنگھ ویوکر سے شادی کی، جس کے بعد انہوں نے اپنا کیڈر تبدیل کروا کر ہریانہ کرلیا۔ رام چندرن ریواڑی، فتح آباد اور پنچکولا ضلع میں ایس پی رہ چکی ہیں۔ ہو 2001سے خفیہ بیورو میں مرکزی وفد پر تھی۔ 2017 سے 2020
    تک انہوں نے میگھالیہ میں شمال مشرقی پولیس اکیڈمی کی رہنمائی کی۔ وہ اگست 2020 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اپنے ہوم کیڈر میں واپس آئیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS