دہلی کیپٹلز میں ایک اور کورونا کیس، سیفرٹ مثبت آئے

0

ممبئی (یو این آئی) دہلی کیپٹلس کے ٹم سیفرٹ 20 اپریل کو پنجاب کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے پہلے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ بدھ کی صبح کیپٹلز ٹیم کے تمام اراکین کا چوتھا آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا۔ تاہم اس پیش رفت کا بدھ کی شام ہونے والے میچ پر کوئی اثر نہیں پڑا اور میچ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کیپیٹل ٹیم میں کورونا وائرس پایا گیا ہو۔ اس سے قبل 16 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ سے ایک دن قبل ٹیم کے فزیو پیٹرک فرہارٹ کورونا مثبت پائے گئے تھے ۔ دو دن بعد ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش، فزیو پیٹرک فرہارٹ، اسپورٹس مساج تھراپسٹ چیتن کمار، ٹیم کے ڈاکٹر ابھیجیت سالوی اور سوشل میڈیا ممبر آکاش مانے مثبت پائے گئے ۔ یہی وجہ تھی کہ آئی پی ایل انتظامیہ نے میچ پونے سے ممبئی منتقل کر دیا تھا۔آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے ببل میں مثبت پایا جاتا ہے تو اسے کم از کم سات دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ ببل میں دوبارہ داخل ہونے کیلئے انہیں 24 گھنٹوں کے اندر دو آرٹی۔پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونے چاہئیں۔ اگر کسی ٹیم کے ایک سے زیادہ کھلاڑی کووڈ پازیٹیو ہیں تو کم از کم 12 کھلاڑی دستیاب ہونے پر بھی وہ میچ کھیل سکتے ہیں، جس میں کم از کم سات ہندوستانی کھلاڑی اور ایک متبادل کا ہونا لازمی ہے ۔ 12 سے کم کھلاڑی دستیاب ہونے کی صورت میں آئی پی ایل انتظامیہ حتمی فیصلہ کرے گی۔گزشتہ سیزن کے دوران ٹیموں میں مثبت کیسز کی وجہ سے آئی پی ایل کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پچھلے سال دہلی کیپٹلس سمیت کم از کم پانچ ٹیموں کے ببل میں کورونا کیسز پائے گئے تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS