آئی پی ایل کے لئے سی پی ایل کے شیڈیول میں تبدیلی،کیربین پریمیر لیگ تین روز پہلے شروع

0
image:https://newsbust.in

نئی دہلی: (یواین آئی) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوسرے فیز کے لئے کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل ) کے شیڈیول میں تبدیلی کی جائے گی۔ اس کے لئے کرکٹ ویسٹ انڈیز راضی ہوگیا ہے ۔ کرکٹ کی ویب سائٹ کرک بز کے مطابق ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی درخواست کے بعد کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے سی پی ایل کے شیڈیول میں تبدیلی کردی ہے۔

سی ڈبلیو آئی کے صدر رکی اسکیریٹ نے شیڈیول میں تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کرک بز سے کہا کہ سی ڈبلیو آئی نہیں چاہتا کہ سی پی ایل کی وجہ سے آئی پی ایل کے انعقاد میں کسی طرح کی رکاوٹ پیدا ہو۔ آئی پی ایل کے انعقاد کے سلسلے میں سی ڈبلیو آئی بورڈ ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔

آئی پی ایل کے باقی ماندہ میچ 19 ستمبر سے 15 اکتوبر کے بیچ یو اے ای میں کھیلے جائیں گے حالانکہ بی سی سی آئی کی جانب سے ابھی پروگرام جاری نہیں کیا گیا ہے۔ وہیں پہلے سی پی ایل 28 اگست سے 19 ستمبر کے بیچ ہونا تھا۔ بی سی سی آئی چاہتا تھا کہ سی پی ایل اپنے ٹورنامنٹ کا اختتام 19 ستمبر سے پہلے کرلے۔ تاکہ سی پی ایل اور آئی پی ایل میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے اس سلسلے میں سی پی ایل کے سی ای او پیٹ رسیل سے بات چیت کی تھی ۔ جس کے بعد سی پی ایل کے پروگرام کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب سی پی ایل تین دن پہلے شروع ہوگا اور آئی پی ایل کے پہلے ٹورنامنٹ کا اختتام ہو جائے گا یعنی اب 28 کے بجائے ٹورنامنٹ 25 اگست سے شروع ہوگا اور 15 ستمبر تک ختم ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS