image:cricket.yahoo.net

ممبئی (یواین آئی) :راجستھان رائلس کے خلاف یہاں پیر کو آئی پی ایل 2021 کے 12ویں مقابلے میں بلے اور گیند دونوں سے شاندار کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ بنے معین علی (26اور 3/7) نے کہا کہ یہاں میرا کام ٹیم کے لئے زیادہ سے زیادہ رن بنانا اور ایک اچھی شروعات دینا ہے ۔جب مجھے اوپر کھیلنے کے لئے بھیجا گیا تب بلے بازی کے لئے وکٹ آسان نہیں تھا،لیکن وہ اپنے دونوں آرڈر (بلے بازی اور گیند بازی) کی کارکردگی سے خوش ہیں۔
معین نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ ایم ٹیم کے طورپر ہم سبھی نے اچھا کرکٹ کھیلا۔جیت میں سبھی کا تعاون رہا۔راجستھان رائلس کے بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے کریز پر آتے ہی میں سجھ گیا کہ جب بھی کپتان مجھے بلائیں گے تو میرے پاس وکٹ لینے کا اچھا موقع ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ اسپنروں کے لئے یہ اچھا وکٹ ہے اور اگر آپ صحیح جگہ پر گیند کو پھینکتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ وکٹ لینے کا موقع ملے گا۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS