پی چدمبرم کی عرضی پر اگلی سنوائی 26 نومبر کو

0

آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی ضمانت عرضی پر آج بروز بدھ سنوائی ہوئی۔ پی چدمبرم کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی سے جواب طلب کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ای ڈی کے ذریعہ پیر کے روز جواب دیا جائے گا اور 26 نومبر کو پی چدمبرم کی عرضی پر اگلی سنوائی ہوگی۔
واضح رہے کہ پی چدمبرم کے وکیل کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے ضمانت عرضی پر جلد سنوائی کی اپیل کی تھی۔وکیلوں نے کہا تھا کہ پی چدمبرم گزشتہ 3 ماہ سے حراست میں ہیں۔ لہٰذا اس معاملے میں جلد سنوائی کی جائے تاکہ انہیں راحت مل سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS