دلی ہائی کورٹ نے پی چدمبرم کی عرضی کو خارج کیا

0

کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا معاملے میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔دلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کے ای ڈی سے وابستہ معاملے میں پی چدمبرم کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔
دلی ہائی کورٹ نے ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہاکہ الزام بے حد سنگین ہے، اور اس معاملے میں ملزم کا اہم کردار ہے۔
معاملے کی سماعت دلی ہائی کورٹ کے جسٹس سریش کیتھ نے کی۔جسٹس سریش نے کہاکہ اگر چدمبرم کو ضمانت دی جاتی ہے تو 70غیر شناخت شدہ اکاؤنٹ سمیت منی ٹریل وغیرہ کو ثابت کرنا جانچ ایجنسیوں کے لیے مشکل ہوجائے گا۔
اس لیے مفاد عامہ کے مد نظر عرضی کو خارج کیا جاتا ہے۔ کیوں کہ اس معاملے سے دیش کو نقصان پہنچا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS