انٹرپول طیارہ حادثہ کے متاثرین کی شناخت میں انڈونیشیائی حکام کی مدد کے لئے تیار

    0

    ماسکو : انٹرنیشنل کرائم پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے سکریٹری جنرل جرگین اسٹاک نے کہا کہ انٹرپول انڈونیشیا کے گرنے والے مسافر بردار طیارے کے متاثرین کی شناخت میں انڈونیشیائی حکام کی مدد کے لئے تیار ہے۔
     اسٹاک نے اتوار کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’ہم اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے  اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ انٹرپول ہیڈ کوارٹر نے انڈونیشیا کو حادثے کے متاثرین کی شناخت کرنے میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ ‘‘
    خیال رہے انڈونیشیا کا بوئنگ 737-500 سیریز والا طیارہ ہفتہ کے روز جکارتہ کے سکارنو-ہٹا ہوائی اڈے سے پرواز کے صرف چار منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیاتھا اس وقت ہوائی جہاز میں مجموعی طور پر 62 افراد تھے ،جن میں 56 مسافر اور عملے کے چھ ارکان شامل تھے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS