دہلی میں برڈ فلوکی دستک، مرغا منڈی دس دنوں کے لئے بند

0

نئی دہلی : برڈ فلو نے دہلی میں دستک دے دی ہے۔ حال ہی میں پارکوں میں مردہ پائے جانے والے کووں اور بطخوں کی تفتیش میں اس  وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
دہلی حکومت کے محکمہ انیمل ہسبنڈری نے مردہ کووں  اور بطخوں کو جانچ کیلئے جالندھر کی لیبارٹری میں بھیجا تھا۔
پیر کو محکمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برڈ فلو ٹسٹ میں مردہ کوے اور بطخوں کے آٹھ نمونوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ کے مطابق میور وہار پارک میں سنجے جھیل کی بطخوں اور کووں میں برڈ فلو پایا گیا ہے۔
دہلی سرکار نے قومی دارالحکومت میں برڈ فلو کے اندیشوں کے درمیان مشرقی دہلی میں واقع مرغا منڈی کو 9 جنوری کو ہی 10دنوں کیلئے بند کردیا تھا اور زندہ پرندوں کو راجدھانی میں لانے پابندی عائد کردی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS