امریکہ میں کورونا وائرس پر تحقیق کر رہے چینی محقق کا قتل

    0

    واشنگٹن: کورونا وائرس کے قہرمیں مبتلا ملک امریکہ میں کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والے ایک چینی محقق کے قتل کے معاملے سے ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ بنگ لیو کا قتل اور اس کے ممکنہ قاتل کی خود کشی کا تعلق 'قریبی ساتھی' سے جڑا ہوا ہے۔ بنگ لیو کی گولی سے مردہ لاش ہفتے کے آخر میں پٹسبرگ کے قریب واقعہ ان کے ہی گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ وہ پٹسبرگ ہی میں بطور ریسرچ پروفیسر کام کرتے تھے۔ مقامی نیوز چینل ڈبلیو ٹی اے ای کے مطابق اس کے مشتبہ حملہ آور 46 سالہ ہاؤ گو کی لاش قریب ہی پڑی ہوئی ملی اور افسران نے اسے خودکشی قرار دیا ہے۔ نیوز چینل کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دونوں افراد کے مابین ایک 'قریبی دوست' کے تنازعہ کا نتیجہ ہے اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ یہ قتل ان کی تحقیقات سے تعلق رکھتا ہے۔ پٹسبرگ یونیورسٹی میں بنگ لیو کے ساتھیوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیق جاری رکھیں گے۔ یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا ، "بنگ لیو سارس کوو-2 انفیکشن کے پیچھے کے سیلولر میکانزم کو سمجھنے کے سلسلے میں اہم نتائج ظاہر کرنے کے بہت قریب تھے۔"

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS