ٹرمپ کی دوسری جانچ میں منفی آئی رپورٹ: وائٹ ہاؤس

    0

    نئی دہلی: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس’كووڈ 19‘کی جانچ کی گئی، جس میں وہ کورونا وائرس سے 
    متاثر نہیں پائے گئے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان اسٹیفنی گریشم نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر شیان كونلے نے روزانہ وائٹ ہاؤس 
    کورونا وائرس ٹاسک فورس کی بریفنگ سے ٹھیک پہلے ایک میمو جاری کر کے کہا’آج صبح صدر ٹرمپ کی دوبارہ کورونا وائرس کے تعلق سے جانچ کی گئی 
    اور وہ اب صحت مند ہیں، اور ان میں کورونا وائرس سے متعلق کوئی علامات نہیں پائی گئی ہیں‘۔ سی این این کے مطابق ٹرمپ کے جمعرات کے روز کورونا 
    وائرس بریفنگ میں سامنے آنے سے پہلے ہی وہاں موجود صحافیوں کو میمو دے دیا گیا تھا، جس میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے جانچ کرائی جس کی رپورٹ صرف 15 منٹ میں آ گئی ۔ صحافیوں سے ساتھ بریفنگ 
    کے دوران ٹرمپ نے کہا’میں نے اپنی جانچ کرائی اور اس کی رپورٹ آ گئی ہے جو وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے کی ہے‘۔ صدر ٹرمپ نے کہا’آج 
    صبح میں نے کورونا جانچ کروائی اور اس کی جانچ کرنے میں صرف ایک منٹ لگا ۔ مجھے لگا تھا یہ 15 منٹ تک کا عمل ہوگا لیکن مجھے اس کے لئے انتظار نہیں 
    کرنا پڑا اور صرف 14-15 منٹ کے اندر منفی رپورٹ کے ساتھ نتیجے میرے سامنے تھے‘۔ اس سے پہلے بھی ٹرمپ کی مارچ کے وسط میں جانچ  کی گئی تھی جب وہ  کورونا  سے متاثر      دو لوگوں کے رابطے میں آ گئے تھے ۔ٹرمپ تب 
    بھی جانچ میں متاثر نہیں پائے گئے تھے ۔ وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کے قریبی رابطے میں آنے والے لوگوں کے 
    درجہ حرارت کی جانچ کرنا شروع کرے گا ۔ کورونا  وائرس کے سب سے زیادہ 226،000 کیسز امریکہ میں درج کئے گئے ہیں ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے 
    مطابق امریکہ میں عالمی  وبا کورونا وائرس سے اب تک 5850 افراد کی موت ہو گئی ہے اور تقریباً 242،000 افراد اس متاثر ہیں ۔ یونیورسٹی کے مطابق دنیا 
    بھر میں جمعرات تک تقریباً 50،230 کورونا وائرس کے مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 10 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں، جبکہ دو 
    لاکھ لوگ ابھی تک صحتیاب بھی ہو گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS